اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان نے بھارتی فنکاروں کے اشتہاروں پر پابندی لگائی

پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پی ای ایم آر اے) نے بھارتی فنکاروں کے اشتہار کو نشر کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

By

Published : Aug 16, 2019, 12:42 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 4:34 AM IST

پاکستان نے بھارتی فنکاروں کے اشتہاروں پر پابندی لگائی

پی ای ایم آر اے نے 14 اگست کو اس سے متعلق ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دراصل، پاکستان نے یہ قدم بھارت کے ذریعہ جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کو منسوخ کرنے کے بعد اٹھایا ہے۔

ریگولیٹر نے کہا کہ ڈیٹول صابن، سرف ایکسل پاؤڈر، پینٹین شیمپو، ہیڈ اینڈ شولڈر شیمپو، لائف بائے شیمپو، فاگ باڈی اسپرے، سنسلک شیمپو، نار نوڈلس، فیئر اینڈ لولی فیس فاش جیسے مصنوعات کے اشتہاروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پاکستان نے بھارتی فنکاروں کے اشتہاروں پر پابندی لگائی

پی ای ایم آر اے آرڈینینس 2002 کے دفعہ 27(اے) کے ذریعہ سے پابندی عائد کی ہے۔

گذشتہ برس اکتوبر میں ریگولیٹری اتھارٹی نےبھارتی ٹیلی ویژن چینلوں کو نشر کرنے کی اجازت واپس لے لی تھی۔

واضح رہےکہ پاکستانی حکومت نے ان کے 73 ویں یوم آزادی (14 اگست، 2019) کو 'یوم یکجہتی کشمیر' کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 4:34 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details