اردو

urdu

ETV Bharat / international

حافظ سعید کو بینک اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت - kistan appeals to UNSC

ممبئی بم دھماکوں کے کلیدی ملزم حافظ سعید کے ماہانہ وظیفہ کے لیے پاکستان نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کاؤنسل(یو این ایس سی) سے درخواست کی تھی جس کو یو این ایس سی نے منظور کرلیا ہے۔

حافظ سعید

By

Published : Sep 26, 2019, 10:53 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 1:43 AM IST

اس معاملے میں اعتراض داخل کرنے کی میعاد ختم ہونے کے بعد کاؤنسل نے پاکستان کی یہ درخواست منظور کی۔

اقوام متحدہ نے حافظ سعید کو نجی بینک اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کو نجی بینک اکاؤنٹ سے رقم نکالنےکی اجازت دیدی۔

پاکستان کی جانب سے سلامتی کونسل کی کمیٹی کو درخواست بھیجی گئی تھی کہ حافظ سعید کو ذاتی اخراجات کے لیے بینک اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔

سلامتی کونسل نے پاکستان کی درخواست منظور کرتے ہوئے حافظ سعید کو بینک اکاؤنٹ سے ڈیڑھ لاکھ روپے نکالنے کی اجازت دیدی جو صرف ذاتی اخراجات پورے کرنے کے لیے استعمال ہو سکیں گے۔

درخواست کے مطابق پاکستان نے اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ حافظ سعید اپنے اہل خانہ کی کفالت کرنے والا واحد شخص ہے اور یہی شخص اپنے اہل خانہ کے نان و نفقہ کا ذمہ دار ہے۔

خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے حافظ سعید کے اثاثے منجمند کر دیئے تھے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 1:43 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details