پاکستان میں ہفتے کے روز کورونا وائرس کے اعداد و شمار کے مطابق چار افراد کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی کل تعداد 138 ہوگئی ہے۔
اکیلے پنجاب صوبے میں کووڈ-19 کا قہر برپا ہے یہاں 3391 متاثرین ہیں اور 37 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ویسے سب سے زیادہ اموات سندھ اور خیبر پختونخواہ میں بالترتیب 47 اور 45 ہوئی ہیں۔ یہاں وائرس متاثرین بالترتیب 2217 اور 993 ہیں بلوچستان میں 351 افراد اس وائرس کی زد میں ہیں اور پانچ مرچکے ہیں۔