اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان:سلنڈر پھٹنے سے عمارت منہدم،7افراد ہلاک - لاہور کے فیروز والہ

لاہور کے فیروز والہ میں واقع ایک فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے عمارت زمین بوس ہوگئی،جس کے نتیجہ میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

پاکستان:سلنڈر پھٹنے سے عمارت منہدم،7افراد ہلاک
پاکستان:سلنڈر پھٹنے سے عمارت منہدم،7افراد ہلاک

By

Published : Jan 28, 2020, 3:06 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 7:11 AM IST

اطلاعات کے مطابق لاہور کے نزدیک واقع فیروز والہ کے علاقہ کے کالا خطائی روڈ پر گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث زور دار دھماکہ ہوا اور فیکٹری کی عمارت زمین بوس ہوگئی۔ آگ لگنے اور عمارت گرنے کے نتیجے میں کم از کم سات افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکہ اور ترکی شام میں تشدد روکنے پر متفق

امدادی ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں ایک خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں، ایک مزدور زخمی ملا ہے جسے اسپتال روانہ کردیاگیا ہے۔

امدادی ذرائع کے مطابق فیکٹری تقریباً دو کنال رقبہ پر پھیلا ہے، جس میں شدید آگ لگی گئی، آگ کی شدت دیکھتے ہوئے فیکٹری سے ملحقہ مکانوں کو بھی خالی کرالیا گیا جبکہ آگ پر قابو پانے کے لیے فائربریگیڈ کی10فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کی گئیں۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 7:11 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details