اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن سے متعلق بھارت کا بیان مسترد کر دیا - بھارتی ہائی کمیشن کے ایک سینئر سفارتکار کے حوالے

پاکستان نے فرضی کرنسی پر مبینہ قبضہ کرنے کے واقعے میں بھارتی ہائی کمیشن کے عہدیداروں کو ہراساں کرنے کے بارے میں بیان کو مسترد کردیا۔

پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن سے متعلق بھارت کا بیان مسترد کر دیا
پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن سے متعلق بھارت کا بیان مسترد کر دیا

By

Published : Jun 17, 2020, 7:29 AM IST

اطلاعات کے مطابق اس بات کی تصدیق ہونے کے بعد کہ مذکورہ عہدیدار بھارتی ہائی کمیشن کے ہیں، انھیں رہا کردیا گیا اور بھارتی ہائی کمیشن کے ایک سینئر سفارتکار کے حوالے کردیا گیا۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے ' ہٹ اینڈ رن' واقعے میں بھارتی ہائی کمیشن کے عہدیداروں کی شمولیت اور فرضی کرنسی کے قبضے سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو واضح طور پر مسترد کردیا۔

پاکستان نے ہٹ اینڈ رن واقعے اور فرضی کرنسی کے قبضہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے عہدیداروں کی شمولیت سے متعلق مرکزی وزارت خارجہ کی طرف سے لگائے گئے غیر ذمہ دارانہ بیان اور بے بنیاد الزامات پر اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔

پاکستان نے کا دعوی کیا کہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے دو عہدیدار دیمو برہما اور سیلواداس پال ، تیزرفتار تھے اور پیر کو اپنی گاڑی راہ گیر شخص کو ٹکر مار دی۔ وہ شخص شدید زخمی ہوگیا اور اسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا۔

اہلکاروں نے موقع سے بھاگنے کی کوشش کی۔ تاہم عین شاہدین نے انہیں فرار ہونے سے روکا اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اہلکاروں کو پولیس اسٹیشن لے گئی۔

تحقیقات کے دوران، پاکستان نے دعوی کیا کہ مذکورہ عہدیداروں سے فرضی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔ اس بات کی تصدیق ہونے کے بعد کہ مذکورہ عہدیدار بھارتی ہائی کمیشن کے ہیں، انھیں رہا کردیا گیا اور بھارتی ہائی کمیشن کے ایک سینئر سفارتکار کے حوالے کردیا گیا۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ' بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش ہے اور جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی شدت پسندی سے توجہ ہٹانے کی اشد کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details