اردو

urdu

By

Published : Jun 10, 2021, 5:10 PM IST

Updated : Jun 10, 2021, 9:51 PM IST

ETV Bharat / international

Firdous Ashiq Awan: پی ٹی آئی لیڈر نے لائیو شو کے دوران ایم پی کو تھپڑ رسید کیا

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکنِ قومی اسمبلی عبدالقادر مندوخیل کے درمیان لائیو پروگرام میں بحث ہو رہی تھی، تبھی فردوس اعوان نے رکن قومی اسمبلی کو تھپڑ لگا دیا۔

slaps
slaps

پاکستان میں ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل کے لائیو ڈیبیٹ شو کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکنِ قومی اسمبلی عبدالقادر مندوخیل کو تھپڑ رسید کر دیا۔ لائیو شو کے دوران تھپڑ لگانے کے متعلق اب سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔

پاکستانی ٹیوی چینل کے لائیو شو کے دوران ایک خاتون نے ایم پی کو تھپر رسید کیا

دونوں افراد نجی چینل 'ایکسپریس نیوز' کے پروگرام 'کل تک' میں بطور مہمان شریک تھے، اس دوران دونوں میں تندو تیز بحث ہونے لگی۔

واقعے سے متعلق وائرل ہونے والے کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان پہلے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے عبدالقادر مندوخیل کو گریبان سے پکڑنے کی کوشش کرتی ہیں جو وہ چھڑا لیتے ہیں۔

اس کے بعد فردوس عاشق اعوان نے عبدالقادر مندوخیل کو تھپڑ رسید کر دیا، نازیبا الفاظ استعمال کیے اور مزید ہاتھا پائی کی کوشش کرتی نظر آئیں جبکہ رہنما پیپلز پارٹی ان کے ہاتھوں کو بزور بازو روکتے نظر آئے۔

اس دوران شو کی ٹیم میں شامل ایک خاتون فردوس عاشق اعوان کو قابو کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بھی نظر آئیں۔

اس کے علاوہ چینل کے اینکر محض زبانی طور پر 'بس جی، او بس اور میڈم کیا ہوگیا ہے' کہتے نظر آئے۔

ویڈیو وائرل ہونے پر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے فردوس عاشق اعوان پر تنقید کی، تو کئی عبدالقادر مندوخیل کو قصور وار ٹھہرا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ لوگوں نے صورتحال کو مؤثر انداز میں قابو نہ کرنے پر اینکر پر تنقید کی، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹیلیویزن کی ریٹنگ کے لئے اینکر نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے بجائے اسے ہونے دیا۔

وضاحتی بیان

سوشل میڈیا پر ہورہی تنقید کے بعد ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر اپنا وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ''ٹاک شو کے دوران پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کی جانب دھمکیاں دی گئیں۔ قادر مندوخیل نے بدزبانی اور بدکلامی کرتے ہوئے میرے مرحوم والد اور مجھے گالیاں دیں۔ اپنے دفاع میں مجھے انتہائی قدم اٹھانا پڑا! قانونی ٹیم سے مشاورت کےبعد قادر مندوخیل کےخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔''

Last Updated : Jun 10, 2021, 9:51 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details