اردو

urdu

ETV Bharat / international

'پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ معاملہ میں پاک صاف'

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بالکل صاف ستھری بتاتے ہوئے الزام لگایا کہ غیر ملکی فنڈنگ​ معاملہ میں اپوزیشن پارٹیاں عوام کو گمراہ کر رہی ہیں۔

Pak PM Imran Khan Statement On Foreign funding issue
'پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ معاملہ میں پاک صاف'

By

Published : Nov 26, 2019, 12:43 PM IST

پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا پی ٹی آئی نے پاکستان الیکشن کمیشن کو تمام متعلقہ تفصیلات پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا ملک کی دو سب سے بڑی سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں نے منی لانڈرنگ کے ذریعہ فنڈز اکٹھا کیے۔


عمران نے کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کو بلانے کے اپوزیشن کے اقدام پر بھی رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بے چینیوں کو چھپانے کے لیے ایسا کر رہے ہیں۔ اگرچہ عوام نے ان کے اس احتجاج کو واضح طور پر مسترد کردیا ہے۔


وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن نے عوام کی حمایت کھو دی ہے اور انہیں اب چار سال اور انتظار کرنا پڑے گا۔


اس سے پہلے جماعت علمائے اسلام (جے یو آئی-ایف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن کی طرف سے حکومت مخالف مہم کے لیے کارروائی پر تبادلہ خیال کے لیے اسلام آباد میں کل جماعتی میٹنگ بلانے کا اعلان کیا۔


ذرائع کے مطابق اس کانفرنس کو جے یو آئی-ایف منعقد کرے گا اور پی ٹی آئی کے خلاف حکمت عملی طے کرنے کے سلسلہ میں نو اپوزیشن پارٹیوں کو دعوت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details