افغانستان کی موجودہ صورتحال کے لیے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کے افغان صدر اشرف غنی کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایسا کہنا بہت غلط بات ہے۔
صدر اشرف غنی نے کہا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں میں پاکستان کا کردار منفی رہا ہے اور ان کے اس بیان پر عمران خان نے جمعہ کے روز رد عمل کا اظہار کیا۔
عمران خان نے یہ بات ازبکستان کے اپنے دو روزہ دورے میں "وسطی اور جنوبی ایشیا کے علاقائی رابطے: چیلنج اور مواقع" کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر کہی، جہاں پر اشرف غنی نے افغان امن میں خلل ڈالنے کے لیے پاکستان کی سخت نکتہ چینی کی تھی اور اس کے کردار کو منفی قرار دیا تھا۔