اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے دیوالی کی مبارکباد دی - عمران خان

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں ٹویٹ کرکے ملک کی سب سے بڑی اقلیتی برادری (ہندو) کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

Pak PM Imran Khan extend Diwali greetings to Hindus
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے دیوالی کی مبارکباد دی

By

Published : Nov 4, 2021, 8:45 PM IST

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور اہم اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے جمعرات کو ملک کی اقلیتی ہندو برادری کو روشنیوں کے تہوار دیوالی کے موقع پر مبارکباد دی۔

عمران خان نے اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں ٹویٹ کیا، "اپنی پوری ہندو کمیونٹی کو دیوالی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔"

بشکریہ عمران خان ٹویٹر

دیوالی دنیا بھر میں ہندوؤں کے ذریعہ منائے جانے والے بڑے تہواروں میں سے ایک ہے۔ 40 لاکھ سے زائد پاکستانی ہندو بھی اس تہوار کو مذہبی عقیدت کے ساتھ مناتے ہیں۔

پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر اور انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے بھی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی۔

پاکستانی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے بھی اس موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انھوں نے ٹویٹ کیا "روشنیوں کا تہوار پوری دنیا میں امن، محبت اور خوشی کا ذریعہ ہو!"۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا، 'ہمیں دیوالی کے پیغام کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ یہ ہمیں سکھاتا ہے کہ برائی خواہ کتنی ہی طاقتور کیوں نہ ہو، مسلسل جدوجہد اور عزم مصمم کے ذریعے اس کی شکست ناگزیر ہے۔

بشکریہ پیپلز پارٹی ٹویٹر

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ان کی پارٹی کا فلسفہ بھی ’’ملک میں اندھیروں، ناانصافیوں اور عدم مساوات کے خلاف لڑنا ہے۔

ہندو پاکستان میں سب سے بڑی اقلیتی برادری ہیں۔ پاکستان کی ہندو آبادی کی اکثریت صوبہ سندھ میں آباد ہے جہاں وہ اپنے مسلمان ساتھیوں کے ساتھ ثقافت، روایات اور زبان کا اشتراک کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details