پاکستانی میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی غیر حاضری میں بھی ان کی طرف سے سپریم کورٹ میں عذر داری دائر کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی ایک خصوصی عدالت نے 17 دسمبر کو سابق فوجی سربراہ کو موت کی سزا سنائی تھی۔ انہیں تین نومبر سنہ 2007 کو ملک میں ایمرجنسی لگانے کے معاملے میں یہ سزا سنائی گئی تھی۔
اس ضمن میں بابر اعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ایس سی ایم آر 1999، 1719 صفحات کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے تصدیق کی کہ ملزم کی غیر موجودگی میں یہ عذر داری دائر کی جاسکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ جس وقت دیا تھا یہ اس وقت کے چیف جسٹس ارشاد حسین تھے۔
انہوں نے بتایا کہ 'حکومت مشرف معاملے میں قانونی اور آئینی عمل اپنائے گی اور فیصلے کے خلاف کورٹ کا بھی رخ کرسکتی ہے'۔