حکومت نے ان کے آبائی گھروں کو خریدنے کے لیے تحویل اراضی ایکٹ 1894 کے تحت دفعہ 6 اور دفعہ 17 نافذ کر دی ہے۔ اس کے تحت اب حکومت دونوں گھروں کا قبضہ حاصل کر سکتی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ان دفعات کو نافذ کرنے کے بعد حکومت اگلے مرحلے میں دفعہ 9 نافذ کر کے مالکان کو سرکاری طور پر مقرر کردہ رقم وصول کرنے کی دعوت دے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ پشاور کے ڈپٹی کمشنر کے حق میں فنڈز ریلیز کیے جائیں گے جس کے بعد وہ زمین مالکان کو وہ رقم ادا کریں گے۔ دلیپ کمار کا مکان چار مرلہ یعنی 101 مربع میٹر زمین پر بنا ہوا ہے۔ پاکستان کے محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے اس کی قیمت 80.56 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ راج کپور کے پاکستان کے محکمہ آثار قدیمہ کے ذریعہ چھ مرلہ مکان یعنی 151.75 مربع میٹر میں بنائے گئے مکان کو فروخت کرنے کے لیے 1.50 کروڑ روپیے مقر کیا گیا ہے۔