اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان میں صحرائی ٹڈیوں سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی نافذ - Pakistan

پاکستانی حکام نے صحرائی ٹڈیوں کے لشکروں سے نمٹنے کے لیے قومی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، یہ ٹڈیاں بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ کر رہی ہیں، جس سے خوراک کی قلت کے خدشات پیدا ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

پاکستان میں صحرائی ٹڈیوں سے نٹنے کے لیے ایمرجنسی نافذ
پاکستان میں صحرائی ٹڈیوں سے نٹنے کے لیے ایمرجنسی نافذ

By

Published : Feb 3, 2020, 11:52 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 2:12 AM IST

پاکستان کی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 'ہمیں گزشتہ دو عشروں کے دوران ٹڈی دل کی بدترین افزائش کا سامنا ہے اور اس خطرے سے نمٹنے کے لیے ہم نے قومی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے'۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری وزیر اعظم عمران خان نے دی ہے اور اس حوالے سے ابتدائی اجلاس گزشتہ جمعے کو ہوا تھا۔

سندھ چیمبر آف ایگری کلچر کے رکن اور کسان نثار خشالی کا جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ 'مجھے شک ہے کہ رواں برس ہم گندم کی پیدوار کے حوالے سے ستائیس ملین ٹن کا اپنا سالانہ ہدف پورا نہیں کر سکیں گے'۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 2:12 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details