اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاک عدالت کی جانب سے نواز شریف کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری

احتساب عدالت نے سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے خلاف قابل ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیا جبکہ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

By

Published : May 30, 2020, 4:11 PM IST

Pak court issues bailable warrants for Sharif
پاک عدالت کی جانب سے نواز شریف کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری

سابق صدر اور 2 سابق وزرائے اعظم کے خلاف احتساب عدالت میں سماعت کے دوران سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے تھے اور احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی جانب سے کیس کی سماعت کی گئی۔

جج اصغر علی کی عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں عدم پیشی پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

احتساب عدالت نے یوسف رضا گیلانی اور عبدالغنی مجید کو گرفتار کرنے کی استدعا مسترد کردی، پراسکیوٹر نیب نے کہا کہ نواز شریف کو گاڑی دی گئی، زرداری نے گاڑیوں کی 15 فیصد ادائیگی کی، دونوں کی ادائیگیاں جعلی اکائونٹس سے کی گئیں۔

اس موقع پر نیب نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور عبدالغنی مجید کو گرفتار کرنے جبکہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details