حافظ سعید کو عبوری ضمانت - حافظ سعید
لاہور میں واقع اینٹی ٹیررزم کورٹ(اے ٹی سی) نے پیر کو جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید اور دیگر تین کو کالعدم تنظیم کے تعلیمی ادارے کے لیے زمین کا مبینہ استعمال کرنے کے معاملے میں عبوری ضمانت کو منظور کر لیا۔
حافظ سعید کے علاوہ اے ٹی سی نے جن دیگر کی ضمانت منظور کی ہے ان کے نام حافظ مسعود، عامر حمزہ اور ملک ظفر ہیں۔ تمام کو 50۔50 ہزار روپیے کے ضمانتی بانڈ پر 31 اگست تک عبوری ضمانت منظور کی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق معاملے کی سماعت کے دوران ملزموں کے وکیل نے کہا کہ جماعت کسی بھی طریقے سے کسی زمین کے ٹکڑے کا مبینہ استعمال نہیں کر رہی ہے۔ وکیل نے ملزموں کو ضمانت دینے کی درخواست کی۔
اس درمیان لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)کو سعید اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے دائر عرضی پر نوٹس جاری کیا۔ یہ نوٹس سی ٹی ڈی کے دہشت گردوں کو مالی امداد کے الزام میں دائر مقدمے کو چیلنج کرنے والی عرضی پر دیا گیا ہے۔
جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس وحید خان کی بنچ نے اس مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ےتمام فریقوں کو دو ہفتے کے اندر جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔