اردو

urdu

ETV Bharat / international

نئے سال کے موقعے پر یونیسیف نے کیا کہا؟ - بچے پیدا ہوں گے

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر سنہ 2021 میں 140 ملین بچے پیدا ہوں گے۔ ان کی اوسط عمر 84 سال ہوگی۔

unicef
unicef

By

Published : Jan 2, 2021, 10:17 AM IST

یونائیٹڈ نیشنس چلڈرن فنڈس کے مطابق نئے سال کے پہلے دن ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں 3 لاکھ 71 ہزار 504 بچے پیدا ہوں گے۔

یونیسف کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر ان سبھی بچوں میں سے نصف سے زیادہ پیدائش 10 ممالک میں ہونے کا امکان ہے۔

جن میں بھارت میں 59 ہزار 995، چین میں 35 ہزار 615، نائجیریا میں 21 ہزار 439، پاکستان میں 14 ہزار 161، انڈونیشیا میں 12 ہزار 336، ایتھوپیا میں 12 ہزار 6، امریکہ میں 10 ہزار 312، مصر میں 9 ہزار 455، بنگلہ دیش میں 9 ہزار 236 اور کانگو میں 8 ہزار 640 بچے شامل ہیں۔

مجموعی طور پر سنہ 2021 میں ایک اندازے کے مطابق 140 ملین بچے پیدا ہوں گے۔ ان کی اوسط عمر 84 سال ہوگی۔

یونیسیف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہینریٹا فور نے کہا 'آج یعنی نئے سال کے دن پیدا ہونے والے بچے ایک سال پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ مختلف دنیا میں داخل ہونگے اور نیا سال نئے مواقع لے کر آئے گا'۔

یہ بھی پڑھیے
ملک میں کووڈ 19 ویکسینیشن کے لیے 'ڈرائے رن' آج سے

ہینریٹا فور نے کہا 'سال کے پہلے دن پیدا ہونے والے بچے اس دنیا کے وارث ہوں گے۔ آیئے ہم سب مل کر سال 2021 کو ان بچوں کے لیے محفوظ اور پر امن بنائیں'۔

واضح رہے کہ رواں سال 2021 میں یونیسیف کی 75 ویں سالگرہ بھی منائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details