اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان: علامہ خادم حسین رضوی کی نمازہ جنازہ میں 2 لاکھ سے زائد افراد شریک

علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی شرکت نے انتظامیہ کے ماتھے پر بل لا دیا ہے، کیوں کہ اس سے بڑے پیمانے پر کورونا وائرس پھیلنے کا امکان ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Nov 21, 2020, 7:37 PM IST

Updated : Nov 21, 2020, 11:00 PM IST

پاکستانی تنظیم 'تحریک لبیک پاکستان' کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ میں لاہور کے مینارہ پاکستان میں 2 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

ویڈیو

ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق لاہور شہر کو خادم حسین رضوی کی موت کے اثرات کا سامنا کرنا پڑا، جب ان کی مسجد تک جانے والے تمام داخلی راستوں اور سڑکوں پر سیلاب کی مانند ٹریفک امنڈ آیا اور دور دور تک عوامی سیلاب دکھائی دیا۔

علامہ خادم حسین رضوی کا جمعرات کو پر اسرار حالت میں انتقال ہو گیا تھا۔ تاہم، ڈان نے ٹی ایل پی کے ترجمان حمزہ کے حوالے سے بتایا کہ رضوی کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی اور ایک روز قبل انہیں بخار تھا۔

حمزہ کا مزید کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے سربراہ ملتان روڈ پر واقع اپنے مدرسے میں تھے، تبھی جمعرات کی شام ان کی حالت خراب ہونے لگی۔ اس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

Last Updated : Nov 21, 2020, 11:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details