اردو

urdu

ETV Bharat / international

جنگ کے چیف ایڈیٹر کی گرفتاری کے خلاف اپوزیشن پارٹیز نے عرضی داخل کی

لاہور ہائی کورٹ نے پیر کو اس معاملے میں ایک دیگر عرضی پر سماعت کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو کو نوٹس جاری کیا تھا۔ مسٹر شکیل الرحمان کی اہلیہ کی جانب سے دائر عرضی میں ان کی گرفتاری اور جسمانی ریمانڈ کو چیلنج کیا گیا تھا۔

جنگ کے چیف ایڈیٹر کی گرفتاری کے خلاف اپوزیشن پارٹیز نے عرضی داخل کی
جنگ کے چیف ایڈیٹر کی گرفتاری کے خلاف اپوزیشن پارٹیز نے عرضی داخل کی

By

Published : Mar 17, 2020, 6:56 PM IST

Updated : Mar 17, 2020, 7:08 PM IST

پاکستان کے تین اپوزیشن سیاسی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ نواز، جمعیۃ العلمائے اسلام، اور جماعت اسلامی نے جیو ٹیلی ویژن پر کارروائی اور جنگ گروپ کے چیف ایڈیٹر میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں مشترکہ طور سے عرضی داخل کی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے پیر کو اس معاملے میں ایک دیگر عرضی پر سماعت کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو کو نوٹس جاری کیا تھا۔ مسٹر شکیل الرحمان کی اہلیہ کی جانب سے دائر عرضی میں ان کی گرفتاری اور جسمانی ریمانڈ کو چیلنج کیا گیا تھا۔

مسٹر رحمان کی گرفتاری پنجاب کے سابق وزیراعلی نواز شریف کے ذریعہ 1986 میں انہیں مبینہ طور سے الاٹ 56 کنال زمین کے سلسلے میں ہوئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر عرضی پر پی ایم ایل این کی طرف سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال اور جے یو آئی ایف اور جے آئی کے کچھ وکیلوں کے دستخط ہیں۔

روزنامہ اخبار ڈان کے مطابق آئی ایچ سی عرضی پر بدھ کو سماعت ہوگی۔

Last Updated : Mar 17, 2020, 7:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details