اردو

urdu

ETV Bharat / international

New Capital of Indonesia: نُسنتارا انڈونیشیا کا نیا دارالحکومت ہوگا

انڈونیشیا نے اپنے دارالحکومت کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا اور اب ملک کا دارالحکومت جکارتہ کے بجائے نُسنتارا Nusantara is New Capital of Indonesia ہوگا۔ انڈونیشیا کی جانب سے یہ فیصلہ ماحولیاتی اور معاشی استحکام کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

Nusantara will be the new capital of Indonesia
نُسنتارا انڈونیشیا کا نیا دارالحکومت ہوگا

By

Published : Jan 19, 2022, 7:33 PM IST

انڈونیشیا کی پارلیمنٹ نے ملک کے دارالحکومت کو جکارتہ سے کالیمنتن منتقل کرنے کی منظوری کے بعد نُسنتارا Nusantara نیا دارالحکومت New Capital of Indonesia ہوگا۔

انڈونیشیا کے پارلیمنٹ ٹی وی نے یہ معلومات قومی ترقیاتی منصوبہ بندی کے وزیر سہارسو مونو عارفہ کے حوالے سے دی۔

عارفہ نے کہا کہ ملک کی پارلیمنٹ نے منگل کو سرکاری طور پر دارالحکومت کی منتقلی کے حوالے سے ایک بل منظور کیا۔

انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کی کالیمنتن میں منتقلی متعدد تحفظات، علاقائی فوائد اور فلاح و بہبود پر مبنی ہے اور یہ فیصلہ جزیرہ نما کے درمیان ایک نئے اقتصادی مرکز کے ابھرنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جکارتہ میں افغان مہاجرین کی آبادکاری کے لیے ریلی

سال 2019 میں صدر جوکو ویدودو نے ماحولیاتی اور معاشی استحکام کے پیش نظر دارالحکومت کو جکارتہ سے منتقل کرنے کا اعلان کیا۔

سی این این کے مطابق جکارتہ میں سیلاب کا خطرہ ہے کیونکہ یہ سمندر کے قریب دلدلی زمین پر ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق یہ تیزی سے ڈوبنے والے شہروں میں سے ایک ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details