اردو

urdu

ETV Bharat / international

شمالی کوریا میں خشکی، شدید غذائی قلت

شمالی کوریا میں رواں برس 1982 کے بعد سب سے کم بارش ہوئی ہے۔ اس سے قبل سنہ 1982 میں اسی وقت میں اوسطاً 51.2 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔

worst drought in North Korea

By

Published : May 17, 2019, 8:57 AM IST


شمالی کوریا کو حالیہ دنوں شدید خشکی اور غذائی قلت کا سامنا ہے۔ رواں برس کے پہلے پانچ مہینوں میں ملک بھر میں اوسطاً 54.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔

شمالی کوریا میں رواں برس 1982 کے بعد سے سب سے کم بارش ہوئی۔ 1982 میں اسی وقت میں اوسطاً 51.2 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔

اقوام متحدہ کے مطابق شمالی کوریا کو حالیہ دنوں تقریبا ایک کروڑ افراد کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر کم سونگ نے رواں برس فروری میں خوراک کی کمی کا ذکر کیا تھا۔

شمالی کوریا کے حکام نے اس کے لیے خراب موسم اور بین الاقوامی معاشی پابندی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

شمالی کوریا کو کئی برسوں سے نیوکلیائی ہتھیار کے تجربے کی وجہ سے سخت معاشی پابندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کو مئی کے آخر تک خشکی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details