اردو

urdu

ETV Bharat / international

شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان پر دو میزائل داغے - شمالی کوریا

جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے بتایا کہ ایسے وقت میں جب پوری دنیا کورونا وائرس جیسی وبا سے جوجھ رہی ہے،شمالی کوریا کا میزائل ٹیسٹ پوری طرح نامناسب ہے اور وہ اسے فوری طورپر روکنے کا مطالبہ کرتےہیں۔

شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان پر دو میزائل داغے
شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان پر دو میزائل داغے

By

Published : Mar 29, 2020, 7:32 PM IST

شمالی کوریا نے اتوار کے روز مشرقی شہر وونسن سے دو مختصر فاصلے والے میزائل بحیرہ جاپان داغے۔

جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یونہپ نے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے حوالے سے بتایا کہ شمالی کوریا نے وونسن شہرسے بحیرہ جاپان مین کم دوری کےدو میزائل داغے ہیں۔جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے بتایا کہ یہ میزائل مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً چھ بج کر دس منٹ پرداغے گئے۔

انہوں نے کہاکہ ایسے وقت میں جب پوری دنیا کورونا وائرس جیسی وبا سے جوجھ رہی ہے،شمالی کوریا کا میزائل ٹیسٹ پوری طرح نامناسب ہے اور وہ اسے فوری طورپر روکنے کا مطالبہ کرتےہیں۔

جنوبی کوریا وار امریکی خفیہ ایجنسیاں اس میرائل ٹیسٹ کا جائزہ لے رہی ہیں۔

شمالی کوریا نے اس ماہ چوتھی بار میزائل داغے ہیں۔شمالی کوریا نے اس مہینے کی شروعات میں بھی کئی میزائل داغے تھے۔

امریکہ اور چین نے پیونگیانگ کو اپنے نیوکلیائی اور میزائل پروگراموں کو ختم کرنے پر بات چیت بحال کرنے کو کہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details