اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان میں پاور بلیک آؤٹ، متعدد شہر اندھیرے میں ڈوبے - این ٹی ڈی سی

پاکستان کے لاہور، اسلام آباد، کراچی سمیت متعدد شہروں میں بجلی نظام درہم برہم ہونے سے پورے شہر میں اندھیرا چھا گیا۔

power blackout in Pakistan
power blackout in Pakistan

By

Published : Jan 10, 2021, 3:13 AM IST

Updated : Jan 10, 2021, 3:35 AM IST

پاکستانی میڈیا کے مطابق سنیچر کی آدھی رات سے پہلے پاکستان میں بجلی کا زبردست بلیک آؤٹ ہونے کی اطلاع ملی جس نے متعدد شہروں کو اندھیرے میں ڈال دیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقت نے ٹویٹ ذریعے کہا کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈیسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے سسٹم ہونے کی وجہ سے بلیک آؤٹ ہوا ہے۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، کچھ تکنیکی دشواریوں کے سبب بجلی کا نظام درہم برہم ہوا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ 'این ٹی ڈی سی کے سسٹم میں خرابی ہوئی ہے اور حالات معمول پر آنے میں کچھ وقت درکار ہوں گے۔

پاکستانی وزیراعظم کے خصوصی معاون شہباز گل نے بتایا کہ وزیر توانائی کے عمر ایوب اور ان کی پوری ٹیم بجلی نظام درست کرنے پر کام کر رہی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہریوں کو جلد ہی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔

انڈونیشیا میں لاپتہ مسافرطیارہ سمندر میں گر کر تباہ

اس دوران کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور دیگر شہروں کے باشندوں نے سوشل میڈیا پر بلیک آؤٹ کا معاملہ اٹھایا۔

ایک صارف نے کہا کہ 'کراچی، ملتان، لاہور اور اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں بلیک آؤٹ۔

دیگر ایک صارف نے کہا ''پورے پاکستان میں بلیک آؤٹ... بجلی نہیں ... اس کی وجہ معلوم نہیں، لیکن ہمیں جلد ہی پتہ چل جائے گا۔

Last Updated : Jan 10, 2021, 3:35 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details