اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا کیسز میں اضافے سبب عراق میں فیلڈ ہسپتال کا قیام

عراق نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے ہیں جن میں اسکولز، یونیورسٹیز، سینما گھروں، کیفیز، کلبز اور عوامی مقامات کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

sfd
sfd

By

Published : Jun 21, 2020, 7:18 PM IST

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک عارضی ہسپتال کا قیام کیا گیا ہے، جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے 500 بیڈز لگائے گئے ہیں۔

ویڈیو

عراق میں کورونا متاثرین کی بڑھتی تعداد کے ساتھ ہی لوگوں میں خوف کا ماحول بھی پیدا ہوتا جا رہا ہے۔

وائرس کے مریضوں کے لیے فیلڈ اسپتال بنائے جا رہے ہیں، کیوں کہ موجودہ ہسپتال تقریبا گنجائش سے باہر ہو چکے ہیں اور صحت کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ خطرے کا نشان اب بھی باقی ہے۔

عراق نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے ہیں جن میں اسکولز، یونیورسٹیز، سینما گھروں، کیفیز، کلبز اور عوامی مقامات کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عراقی وزارت صحت کے مطابق ہفتے کے روز ملک میں 29،222 کیسز اور 1،013 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details