نیپال میں سیاسی بحران جاری ہے۔ وزیر اعظم کے پی شرما اولی اور حزب اختلاف کی جماعتوں کی نئی حکومت تشکیل دینے کی کوششوں کے درمیان نیپال کی صدر ودیا دیوی بھنڈاری نے ایوان نمائندگان کو تحلیل کردیا اور وسط مدتی انتخابات کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔
صدر کے دفتر کے مطابق وسط مدتی انتخابات نیپال میں 12 اور 19 نومبر کو ہوں گے۔
صدر دفتر نے کہا کہ صدر نے وزیر اعظم کے عہدے کے لئے شیر بہادر دیوبا اور کے پی شرما اولی دونوں کے دعوؤں کو مسترد کردیا ہے۔
اس سے قبل جمعہ کے روز دونوں وزیر اعظم کے پی شرما اولی اور اپوزیشن جماعتوں نے اراکین پارلیمنٹ کے دستخط کے ساتھ ایک خط صدر ودیا دیوی بھنڈاری کو پیش کیا تھا، جس میں نئی حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ کیا تھا۔