اردو

urdu

ETV Bharat / international

نیپال: کھٹمنڈو میں لاک ڈاؤن میں ایک بار پھر توسیع - نیپال کی خبر

کھٹمنڈو، بھکت پور اور للت پور ضلع انتظامیہ نے مشترکہ طور پر لاک ڈاؤن کی مدت ایک بار پھر جمعرات سے 11 اگست تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Lockdown increases again in Kathmandu Valley
Lockdown increases again in Kathmandu Valley

By

Published : Aug 4, 2021, 1:23 PM IST

نیپال میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان، کھٹمنڈو وادی میں حکام نے لاک ڈاؤن کو سات دنوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کھٹمنڈو، بھکت پور اور للت پور ضلع انتظامیہ نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتوں میں کی گئی پابندیوں کے اقدامات میں تقریباً سبھی رعایتوں کو جاری رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کی مدت ایک بار پھر جمعرات سے 11 اگست تک بڑھا دی گئی ہے۔

نئے ضابطوں کے تحت گزشتہ فیصلے کو بدلتے ہوئے سیمینار یا تربیتی پروگراموں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پہلے زیادہ سے زیادہ 25 افراد کی شرکت کے ساتھ ایسی سرگرمیوں کی اجازت تھی۔

کھٹمنڈو کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر کالی پرساد پرجولی نے ژنہوا کو بتایا ’’ہم نے لاک ڈاؤن میں توسیع کی، لیکن کووڈ -19 کیسز میں حالیہ اضافے کے باوجود پابندیوں میں زیادہ اضافہ نہیں کیا۔ ہم نے ممنوعہ احکامات کی خلاف ورزی کے خلاف چوکسی بڑھا دی ہے اور منگل سے ممنوعہ احکامات کو سختی سے نافذ کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: کٹھمنڈو میں لاک ڈاؤن میں 15جولائی تک توسیع

قابل ذکر بات یہ ہے کہ وادی کھٹمنڈو اور نیپال کے کئی حصے اپریل کے آخر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کو کنٹرول کرنے کے لیے لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا اور موجودہ لاک ڈاؤن بدھ کی نصف شپ تک جاری ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details