نیپال: بس ندی میں گری، پانچ ہلاک - پانچ ہلاک
نیپال کی دھادنگ ضلع میں ایک بس کے ندی میں گر جانے سے کم از کم پانچ لوگ کی موت ہو گئی جب کہ 28 لوگ زخمی ہوگئے۔
بس ندی میں گرنے سے پانچ ہلاک
یہ واقعہ ہفتہ کی دیر رات پیش آیا جب بس کاکروتا سے دارالحکومت کاٹھمانڈو جا رہی تھی۔
ایس پی راجکمار بیدوار نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ اس حادثے میں ایک خاتون سمیت پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ 28 زخمیوں میں سے 14 کو علاج کے لیے کاٹھمانڈو بھیجا گیا جب کہ بقیہ کا ڈھادنگ ضلع میں علاج چل رہاہے۔