نیپال میں کورونا وائرس ’کووِڈ۔19‘ عالمی وبا سے متاثرین کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی ہے۔
صحت اور آبادی کی وزارت کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز ایک دن میں اب تک کے سب سے زیادہ 83 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وزارت کے مطابق دوپہر میں اور رات میں اضافی 26 کیسز کی رپورٹ آنے سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 217 ہو گئی۔
وزارت کے مطابق حالیہ دنوں میں ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں ملک میں متاثرین کی تعداد دوگنی سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ گذشتہ جمعرات کو نیپال میں کووِڈ۔19 کے کیسز کی تعداد 101 ہو گئی تھی۔