اردو

urdu

ETV Bharat / international

نیپال کمیونسٹ پارٹی کی میٹنگ 10 دنوں کے لیے ملتوی

نیپال میں حکراں سیاسی جماعت 'نیپال کمیونسٹ پارٹی' کے اندر ملک کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی کے خلاف آوزیں اٹھ رہی ہیں اور ان کے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Nov 19, 2020, 5:01 PM IST

نیپال کمیونسٹ پارٹی کی سکریٹریٹ میٹنگ 10 دنوں کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔ پارٹی کے ترجمان نارائن کاجی شریستھا نے یہ جانکاری دی۔

نارائن کاجی شریستھا نے کہا کہ نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی اس میٹنگ میں پارٹی کے اندر جاری مشکلات سے متعلق تجویز کو رکھیں گے۔

نارائن کاجی نے کہا کہ پارٹی کی یہ میٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے اور آئندہ 28 نومبر کو دوبارہ میٹنگ کا انعقاد ہو گا۔

سیکریٹریٹ میٹنگ کی پہلی راونڈ میں نیپال کے سابق وزیر اعظم پشپا کمل دہل نے ایک دستاویز پیش کیا تھا، جس میں انہوں نے وزیر اعظم کے پی شرما اولی کی سرگرمیوں کو ناقابل معافی قرار دیا اور ان سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details