میزورم کی میانمار کے ساتھ 510 کلومیٹر طویل غیر محفوظ سرحد مشترکہ طور پر ہے، جہاں میانمار فوج کی جانب سے ایک سال کی ایمرجنسی کے نفاذ کے اعلان کے خلاف ملک کے مسلح افواج کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے جارہے ہیں۔
میانمار نے پولیس کے آٹھ اہلکاروں کو ملک کے حوالے کرنے کی میزورم سے درخواست کی ضلع چمپئی میں ڈپٹی کمشنر ماریہ سی ٹی زولی کے مطابق میانمار کے فلام میں ان کے ہم منصب نے "آٹھ پولیس اہلکاروں کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو پڑوسی ملک چھوڑ کر بھارت میں داخل ہوئے ہیں"۔
میانمار نے پولیس کے آٹھ اہلکاروں کو ملک کے حوالے کرنے کی میزورم سے درخواست کی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی نے ہفتہ کے روز ڈپٹی کمشنر ماریہ کے حوالہ سے بتایا کہ "مجھے میانمار کے فلام ضلع کے ڈپٹی کمشنر کا ایک خط موصول ہوا ہے جس میں نائیتاؤ کو آٹھ پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے کر حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔''
اس خط میں وضاحت سے کہا گیا ہے کہ میانمار کے آٹھ پولیس اہلکار بھارت فرار ہوگئے ہیں۔ ضلع فلام کے ڈپٹی کمشنر سوا ہتون وین نے خط میں کہا کہ "دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کو برقرار رکھنے کے لئے، آپ کو میانمار پولیس کے آٹھ اہلکاروں کو حراست میں لینے کی درخواست کی گئی ہے جو ہندوستانی علاقوں اور میانمار پہنچے۔'
واضح رہے کہ ریاستی محکمہ داخلہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ میانمار سے 16 افراد گذشتہ کچھ دنوں میں بھارتی سرحد پار کرچکے ہیں ، جن میں سے 11 افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پولیس اہلکار ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ کو تمام حالیہ پیشرفتوں سے آگاہ کردیا گیا ہے، اور ریاستی حکومت مرکز کی طرف سے "ہدایت" کی منتظر ہے۔