میانمار کے دوسرے سب سے بڑے شہر منڈالے میں جمعرات کے روز ملک میں فوجی تختہ پلٹ کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکلے اور فوجی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین میں بدھ بھکشو، طلبا یونین کے ممبران اور فائر سروسز کے رضاکار شامل تھے، مظاہرین نے سڑک پر مارچ کیا اور فوجی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
میانمار: منڈالے میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے منگل کے روز مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ منڈالے میں ایک سات سالہ بچی ہلاک ہوگئی ہے۔
سیاسی قیدیوں کے لئے معاونت ایسوسی ایشن نے اسے اموات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
فوج کے ذریعہ یکم فروری کو آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کے بعد ہوئے مظاہرے میں اب تک ہلاکتوں کی تصدیق 250 سے تجاوز کر گئی ہے۔
اس دوران بڑی تعداد میں مظاہرین کی لاشوں کو سکیورٹی فورسز نے اپنے قبضے میں بھی لے لیا ہے جس سے ہلاک شدگان کا مکمل اندازہ لگانا مشکل ہے۔
ساتھ ہی پریس کو بھی پوری خبر موصول نہیں ہو پارہی ہے کیونکہ ملک میں فوجی حکومت کے دوران میڈیا پر بھی کئی طرح کی پابندیاں اور سختیاں عائد کی گئی ہیں۔