اردو

urdu

Muslim Women Coast Guards Allowed to Wear Hijab: فلپائن میں مسلم خواتین کوسٹ گارڈز کو حجاب پہننے کی اجازت

فلپائن میں مسلم خواتین کوسٹ گارڈز کو حجاب پہننے کی اجازت مل گئی۔ اس فیصلے پر گزشتہ ہفتے سے عمل درآمد شروع ہوگیا تھا۔

By

Published : Feb 5, 2022, 1:10 PM IST

Published : Feb 5, 2022, 1:10 PM IST

Muslim Women Coast Guards Allowed to Wear Hijab
فلپائن میں مسلم خواتین کوسٹ گارڈز کو حجاب پہننے کی اجازت

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن کوسٹ گارڈ نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ اس نے ایک نئی ڈریس پالیسی کی منظوری دے دی ہے جس میں خواتین اہلکاروں کے یونیفارم میں حجاب کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ خواتین اہلکاروں کے یونیفارم میں حجاب کی شمولیت سے زیادہ سے زیادہ مسلم خواتین کو کوسٹ گارڈ کی ورک فورس میں شامل ہونے کی ترغیب ملے گی۔ Hijab in Female Uniforms

یہ بھی پڑھیں:

Taliban On Women Hijab: طالبان نے حجاب کے بغیرخواتین کو دکھانے والے ٹی وی سیریز پر پابندی لگادی

حکام کے مطابق اس فیصلے پر گزشتہ ہفتے سے عمل درآمد شروع ہوگیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وقت فلپائن کوسٹ گارڈ میں ایک ہزار آٹھ سوپچاس مسلم اہلکار ہیں، جن میں سے دو سو خواتین ہیں۔

دریں اثنا جانب فلپائن میں مسلمانوں کے قومی کمیشن نے اس پیشرفت کا خیرمقدم کیا ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details