اردو

urdu

رمضان کے موقع پر بازار کی رونق لوٹی

عراق کے شہر موصل میں ایک مدت تک بازار بند کرنے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

By

Published : May 9, 2020, 5:53 PM IST

Published : May 9, 2020, 5:53 PM IST

mosul
mosul

رمضان کے پیش نظر عراق کے شہر موصل کے بازاروں کی رونق لوٹ آئی ہے۔ روٹیوں کی خوشبو، مٹھائیوں سے بھرے ہوئے ٹرے لوگوں کی بھیڑ اور دیگر چیزیں بازار کے رونق کو چار چاند لگا رہے ہیں۔

کورونا وائرس کے اثرات کے باوجود موصول شہر کے یونس مارکیٹ میں کھانے کی چیزوں کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

رمضان کے موقع پر بازار کی رونق لوٹی

وائرس کی وجہ سے اسٹورز کو ایک مدت کے لئے بند کرنے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ اب دکانوں میں کھانے کے شائقین بڑی تعداد میں پہنچنے لگے ہیں۔

بازار میں پیک جوس فروخت کرنے والے قوسی عزیڈین کا کہنا ہے کہ موصل کا یہ شربت بہت مخلتف ہے۔ افطار کے وقت موصل کے تمام لوگ اس کا استعمال کرتے ہیں۔ اس نے کہا کہ یہ روزہ داروں کی پیاس کو مٹا تا ہے۔

رمضان میں عراق کے ایک دکان کی تصویر

موصل میں کشمش کا یہ جوس بہت مشہور ہے، جو قریب کے ایک بار میں تیار کیا جا تاہے۔ رمضان میں کشمش کے جوس کے مطالبے میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح روایتی بکلاوا مٹھائی کی بھی مانگ بڑھی ہے۔ بکلاوا موصل کی بہت لزیز مٹھائیوں میں سے ایک ہے۔

کسٹمر محمد عبد کا کہنا ہے کہ رمضان میں ان کے پاس رات میں روایتی پیسٹری کھانا ایک رسم کی طرح ہے۔ ہم لوگ بکالوا اور زیلیبیہ کے لئے یہاں آتے ہیں۔

انتظامیہ کی سختی کے باعث اس سال لوگ بازار کی رونق سے الگ ہو گئے ہیں، جو رمضان کو خصوصی بناتا ہے۔ لیکن عراق کے شہر موصل میں لوگ اس بازار کا خوب لطف اٹھا رہے ہیں۔

بہت سے ممالک نے بھیڑ کو روکنے کے لئے مساجد کو بند کردیا ہے اور تراویح پر پابندی عائد کردی ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان اس وباء کو مزید پھیلائے بغیر ہی اسلام کے مقدس ترین مہینے کی من پسند رسموں کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عراق کے بازار کی ایک تصویر

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق عراق میں کورونا وائرس کے 2،431 معاملے سامنے آئے ہیں جس میں 102 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لیکن موصل میں متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی سے شہر میں مقامی کاروباروں اور بازاروں کو کھول دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details