پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا پھیلاؤ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 722 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 46 مریض انتقال کر گئے۔
ملک میں وائرس کی تشخیص کے لیے 57 ہزار 398 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں مثبت کیسز کی شرح دوبارہ 8 فیصد سے بڑھ گئی۔
علاوہ ازیں مزید ایک ہزار 454 افراد وائرس سے صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے جس کے بعد شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 45 ہزار 829 ہوگئی۔
پاکستان میں اب تک 10 لاکھ 47 ہزار 999 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 23 ہزار 575 مریض دم توڑ گئے۔ اس وقت ملک میں کووِڈ 19 کے فعال کیسز کی تعداد 78 ہزار 595 ہے۔