ترکی میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے ہفتہ کو 1100 نئے کیسز آنے سے ملک میں متاثرین کی تعداد 155686 ہو گئی. جبکہ ایران میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے سے یہاں متاثرین کی تعداد 133000 کے پار پہنچ گئی ہے۔
ترکی کے وزیر صحت فخرالدین کوکا نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ مغربی ایشیائی ملک میں کورونا کے 1186 نئے کیسز آنے سے ملک میں متاثرہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 155686 ہو گئی ہے۔
مسٹر کوکا نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک میں كوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4،308 ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1،491 مریض ٹھیک ہوئے ہیں ابھی تک کل 117،602 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔
ایران میں کورونا وائرس کے 1،869 نئے کیسز آنے کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 133،521 ہو گئی۔
ہفتہ کو ملک میں کورونا وائرس سے 59 افراد کی موت کے بعد اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 7،359 ہو گئی۔ کورونا وائرس کے کل 104،072 مریض ٹھیک ہوئے ہیں. 2،633 لوگوں کی حالت نازک بتائے جارہے ہیں۔
ایک دن پہلے ایران کے صدر حسن روحانی نے ملک کے سیاحتی مقام، عجائب گھروں اور تاریخی مقامات کو کھولنے کا اعلان کیا ہے۔وبا کی وجہ سے تقریبا تین ماہ تک بند رہنے کے بعد یہ اتوار کو دوبارہ کھلیں گے۔
مسٹر روحانی نے کہا کہ پیر سے صبح تین گھنٹے کے لئے اور دوپہر تین گھنٹے کے لئے مقدس عبادتگاہیں کھولے جائیں گے اور ملک میں تمام کارکن کام پر لوٹیں گے۔