جنوبی افغانستان کے صوبہ قندھار میں ایک سیکیورٹی چوکی پر شدت پسندوں کے حملے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ یہ دہشت گردانہ حملہ ضلع ارغنداب کے گورنمنٹ باغ علاقے میں ایک سیکیورٹی چوکی پر کیا گیا ہے۔ اس واقعہ میں 9 پولیس افسران ہلاک ہوگئے اور حملہ آور واقعہ کو انجام دینے کے فورا بعد ہی جائے واقع سے فرار ہوگئے۔