اردو

urdu

ETV Bharat / international

آرمینیا اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ

آرمینیا اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کے مابین ہونے والی اس میٹنگ کو دونوں ممالک کے مابین تناؤ کو کم کرنے کے لئے بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔ اس سے قبل دونوں وزراء نے منسک گروپ کے رہنماؤں کے ساتھ بھی میٹنگ کی تھی۔

sdf
sdf

By

Published : Oct 31, 2020, 8:52 PM IST

آرمینیا کے وزیر خارجہ زوہراب نٹساکنین اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ زوہان بائروموف کے درمیان سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جاری میٹنگ اپنے اختتام کو پہنچ ہوگئی۔

آرمینیا کی وزارت خارجہ کی ترجمان انا نگڈالایان نے ہفتے کو یہ اطلاع دی۔ ابھی تک اس میٹنگ کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

وزرائے خارجہ کے مابین ہونے والی اس میٹنگ کو دونوں ممالک کے مابین تناؤ کو کم کرنے کے لئے بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔ اس سے قبل دونوں وزراء نے منسک گروپ کے رہنماؤں کے ساتھ بھی میٹنگ کی تھی۔

در حقیقت 27 ستمبر سے آرمینیا اور آذربائیجان کی فوجیں نگورنو-کاراباخ کے ایک علاقے پر قبضے کے سلسلے میں پرتشدد لڑائی جاری ہے۔

اس جدوجہد میں اب تک دونوں جانب سے بہت سے لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ دونوں ممالک متعدد بار جنگ بندی پر عمل درآمد کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے ، لیکن تنازع پھر شروع ہوجاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details