اردو

urdu

ETV Bharat / international

بنگلہ دیش: کچی آبادی آگ کی نذر

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک کچی آبادی میں زبردست آگ لگنے کے سبب سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Nov 24, 2020, 2:57 PM IST

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک کچی آبادی میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے سبب تقریبا 100 بستیاں جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔ اس حادثے کے بعد سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح 4 بجے تک تقریبا 12 فائر گاڑیوں کی مدد سے گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والی بستی دارالحکومت ڈھاکہ میں مہاکالی علاقے میں واقع ہے جس کا نام 'سات ٹولہ' ہے۔ یہ علاقہ انتہائی کثیر آبادی والا ہے، جہاں ہزاروں غریب افراد آباد ہیں۔

اب تک کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور آگ لگنے کی وجوہات کا بھی علم نہیں ہو سکا ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ آگ کی شروعات پیر کو 11:45 رات میں ہوئی اور کئی گھنٹوں تک آگ لگی رہنے کی صورت میں بہت سی بستیاں جل کر ختم ہو گئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details