پیر کے روز نئے سیزن سے قبل ارجنٹینا کے کھلاڑی ٹریننگ سے غائب رہے۔ انہوں نے اتوار کو کویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ بھی نہیں کرایا تھا ۔میسی کے اس عمل کو کلب چھوڑنے کی سمت ایک قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے خراب سیزن کے بعد کلب کو بتایا تھا کہ اب وہ کلب چھوڑنا چاہتے ہیں۔
میسی تربیت کے دوران بھی غیرحاضر - میسی کو لینا چاہتا
اسپین کے لیجنڈری کلب بارسلونا نے نئے کوچ رونالڈ کومین کے ساتھ پریکٹس کا آغاز کردیا ہے، لیکن توقع کے مطابق کلب کے لیجنڈری پلیئر لیونل میسی تربیت کے دوران دکھائے نہیں دئے ۔
میسی تربیت کے دوران بھی غیر حاضر
میسی اور ان کے مشیر اپنے معاہدے میں شامل مفت منتقلی کی شق کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم اس اقدام کو بارسلونا اور ہسپانوی فٹ بال لیگ -
لا لیگا کی حمایت نہیں ملی ہے۔لا لیگا نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے بارسلونا کی حمایت کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جو بھی کلب میسی کو لینا چاہتا ہے ، ان کی ریلیز کی شق کے مطابق اسے 700 ملین یورو ادا کرنا ہوں گے۔