اردو

urdu

ETV Bharat / international

مریم نواز کی عدالتی حراست میں توسیع

نیب عدالت نے اس معاملے میں شریک مریم کے چچازاد بھائی یوسف عباس کی عدالتی حراست میں بھی توسیع کردی ہے۔

مریم نواز کی عدالتی حراست میں 2 نومبر تک توسیع

By

Published : Oct 26, 2019, 9:06 PM IST

پاکستان کی ایک احتساب عدالت نے چودھری شوگر مل منی لانڈرنگ معاملے میں سابق پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کی عدالتی حراست کی میعاد 2 نومبر تک بڑھادی ہے۔

جیل میں قید مریم نواز کو افسران نے جمعے کے روز عدالت میں پیش کیا، جہاں ان کی عدالتی حراست کی میعاد 2 نومبر تک بڑھادی گئی۔

قومی احتساب بیورو یعنی 'نیب' اس معاملے میں رپورٹ نہیں کرا سکا، جس کے بعد عدالت نے مریم کی عدالتی حراست بڑھانے کا حکم دے دیا۔

کمرہ عدالت میں مریم نے میڈیا سے کہا کہ وہ اپنے والد نواز شریف کی صحت کے سلسلے میں فکرمند ہیں۔

انہوں نے فون پر اپنے والد سےبھی بات چیت کی۔عدالت میں پیشی کے دوران مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر بھی موجود تھے۔

نیب عدالت نے اس معاملے میں شریک ملزم مریم کے چچازاد بھائی یوسف عباس کی عدالتی حراست میں بھی توسیع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details