اردو

urdu

ETV Bharat / international

مریم نواز اور یوسف عباس کی ریمانڈ میں 14 دن کا اضافہ

پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے چچازاد بھائی یوسف عباس کی قومی احتساب عدالت نے بدھ کو ذاتی ریمانڈ 14 دن بڑھا دی ہے۔ دونوں کو اب چار ستمبر کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

By

Published : Aug 21, 2019, 2:42 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 6:53 PM IST

مریم نواز اور یوسف عباس کی ریمانڈ میں 14 دن کا اضافہ

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نیب نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ملزمان سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی، اسے مکمل کرنے کے لیے مزید 15 روز کا ریمانڈ درکار ہے۔

مریم نواز کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ ان تمام کیسز کی تحقیقات ہو چکی ہیں اور ٹرائل بھی مکمل ہو چکا ہے۔

اس سے پہلے چودھری شوگر مل کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے مریم اور عباس کی 12 دن کی ذاتی ریمانڈ منظور کی تھی۔

مریم اور عباس کو کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کیا گیا تھا جہاں وہ قید میں بند سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرنے جا رہے تھے۔

جج نعیم ارشد نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کی اور سماعت 4 ستمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔

اس موقع پر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر اور ان کے صاحبزادے جنید صفدر بھی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔

اس سے قبل نیب کی ٹیم مریم نواز اور یوسف عباس کو لے کر عدالت پہنچی تو لیگی کارکنان کی بڑی تعداد پہلے ہی وہاں موجود تھی، جہاں کارکنان نے وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 6:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details