اردو

urdu

ETV Bharat / international

مالدیپ کی درخواست پر بھارت کی امداد - ایم آر ویکسین

سینئر صحافی سمیتا شرما کےمطابق مالدیپ میں آئے اچانک صحت کے ہنگامی بحران پر بھارت کی جانب سے بھرپور امداد کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت۔مالدیپ کے درمیان دوستانہ رشتہ اور بھی مضبوط ہوا ہے۔

مالدیپ کی فوری درخواست پر بھارت کی طرف سے مدد کا پہلا ہاتھ
مالدیپ کی فوری درخواست پر بھارت کی طرف سے مدد کا پہلا ہاتھ

By

Published : Jan 24, 2020, 7:32 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 6:50 AM IST

نئی دہلی نے مالدیپ حکومت کی درخواست پر خسرہ اور روبیلہ ( ایم آر) ویکسین کی 30 ہزار خوارکیں مالدیپ روانہ کی ہیں۔ بھارت نے سیرم انسٹیٹوٹ آف انڈیا پرائیوٹ لمیٹیڈ سے ایم آر ویکسین کی 30 ہزار خوراکیں خریدی ہیں اور مالدیپ میں خسرہ کی وبا کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر تین دن کے اندر ویکسین کو مالدیپ کے دارالحکومت مالے بھیجا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق مالدیپ سے خسرہ کو ختم کردیا گیا تھا، لیکن گزشتہ ایک ہفتے میں چار معاملوں میں خسرہ کے مثبت نتیجے نظر آئے ہیں، جس میں وبا کے پھیلنے کے امکانات کا اظہار کیا گیا تھا۔
مالدیپ نے اس ایمرجنسی کے دوران دوائیوں کی فراہمی کے لیے ڈنمارک کی حکومت اور یونیسف سے رابطہ کیا تھا جس میں انہوں نے چار ہفتوں کا وقت مانگا تھا۔ تاہم بھارت نے اندرون تین یوم ویکسین فراہم کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

بھارتی سفیر سنجے سدھیر کے ذریعہ یہ ویکسین بدھ کے روز مالے کی صحت وزارت کو بھیج دیا گیا ہےاور بھارت کی جانب سے تیز ردعمل اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ' صحت' بھارت اور مالدیپ کے مابین دو طرفہ تعاون کا ایک مضبوط ترین ستون ہے۔
بھارتی سفارت خانے نے ایک سرکاری ریلیز میں کہا کہ یہ عمل بھارت کی اپنے پڑوسی ممالک کی جانب پہلی پالیسی اور مالدیپ کی بھارت کی جانب پہلی پالیسی کے باہمی کرداروں کی طرف اشارہ کرتی ہیں ۔جو ہمارے عوام کے مفاد کے لیے کام کررہی ہے۔

بھارت اور مالدیپ نے جون 2019 میں وزیراعظم مودی کے دورے کے دوران صحت کے تعاون سے متعلق مفاہمت نامے پر دستخط کیا تھا۔جس میں ڈاکٹروں اور طبی پیشہ ور افراد کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور بیماریوں کی نگرانی ، ذہنی صحت کے ڈاکٹروں کی تربیت ، جزیرے میں ڈیجیٹل صحت کی صلاحیتوں کے قیام پر توجہ مرکوز کی گئی۔
ٹاٹا میموریل کینسر سینٹر بھارت کی طرف سے پیش کردہ دو طرفہ 800 امریکی ڈالر ملین لائن آف کریڈٹ کے تحت ایک منصوبے کے طور پر ہلہومیل میں ایک 100 بستروں والا جامع ، جدید ترین کینسر اسپتال بھی تعمیر پذیر ہے۔

پچھلی یامین حکومت کے دوران بھارت اور مالدیپ کے تعلقات کو دھچکا لگا تھا ، لیکن صدر ابراہیم صالح کے منتخب ہونے بعد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات ایک بار پھر پٹری پر واپس آگئی ہے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بھارت نے مالدیپ میں انسانی ہنگانی صورتحال کے وقت مدد کے لیے پہلا ہاتھ بڑھایا ہو۔
سنہ 2015 میں مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں آر او پلانٹ کے ٹوٹنے کے بعد پانی کا بحران سے مالک پریشان تھا،جس کے بعد دیر رات کو ہنگامی طور پر نئی دہلی کو فون کیا گیا۔ بھارت نے فوری طور پر ہوائی جہاز اور پانی چہاز سے مالدیپ کو پانی سپلائی کی جس میں ایک آر او پلانٹ میں شامل تھا۔

مالدیپ سمیت متعدد ممال میں سونامی آنے پر بھارت بھی پہلے مدد فراہم کرنے والے ملک میں شامل ہے،جن کی معیشت سیاحت کی آمدنی پر زیادہ انحصار کرتی ہے۔
سنہ 1988 میں راجیو گاندھی کے تحت آپریشن کیکٹس کے ذریعہ بھارتی حکومت نے اس وقت کے صدر عبدالقیوم کی طرف سے ایس او ایس کو جواب دیا تھا اور باغیوں سے قوم کا دفاع کرنے کے لیے آئی ایل 76 طیارے سے سے پیراٹروپر بھیجے تھے۔

1988 میں ، راج کی گاندھی کے تحت آپریشن کیکٹس کے ذریعہ ہندوستانی حکومت نے اس وقت کے صدر مامون عبد القیوم کی طرف سے ایک ایس او ایس کو جواب دیا اور بغاوت کی کوشش کرنے والے کرایے سے قوم کا دفاع کرنے کے لئے آئی ایل 76 طیارے میں جہاز کے پیرا ٹروپر بھیجے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 6:50 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details