اردو

urdu

ETV Bharat / international

چین میں بجلی کے کھمبے پر 12 مرتبہ بجلی گری - ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف نے لکھا کہ ’وہ اسٹریٹ لائٹس بہت بدقسمت ہے۔‘

Lightning strikes
Lightning strikes

By

Published : Sep 4, 2021, 8:13 PM IST

چین کے صوبے شانڈونگ میں ایک یا دو بار نہیں بلکہ 12 مرتبہ بجلی کے ایک ہی کھمبے پر بجلی گری۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے شائڈونگ کے شہر چنگڈاؤ میں 31 اگست کو ایک ہی کھمبے پر 12 مرتبہ بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا، ویڈیو نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

مذکورہ ویڈیو بارش کے دوران مقامی شہری نے بنائی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک یا دو بار نہیں بلکہ 12 مرتبہ ایک ہی کھمبے پر آسمانی بجلی گری جس سے کھمبے کی حالت بھی خراب ہوگئی۔

شہری کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف نے لکھا کہ ’وہ اسٹریٹ لائٹس بہت بدقسمت ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: Virus resurgence in China: چین کے کئی صوبوں میں سخت لاک ڈاؤن

ایک اور صارف نے لکھا کہ لڑکا خوفزدہ تھا؟ مجھے بھی ڈر لگ رہا ہے، ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ویڈیو دیکھ کر میں خوفزدہ ہوگیا۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details