ماسکو میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے افغانستان میں پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کے سدباب پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تشدد سے کسی مسئلہ کو حل نہیں کیا جاسکتا۔ جے شنکر نے کہا کہ افغانستان میں رونما ہونے والے واقعات کی وجہ سے ہمسایہ ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہرحال میں افغانستان میں امن قائم ہونا چاہئے۔
روسی وزیر خارجہ سرگرئی لاوروف نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی پیش رفت سے خدشات پیدا ہوئے ہیں اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر ماسکو نے اپنا قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ افغانستان کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لاوروف فوری طور پر سیاسی عمل شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔