اردو

urdu

ETV Bharat / international

انڈونیشیا میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات - undefined

انڈونیشیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) انفیکشن کے 2037 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

latest update of coronavirus in indonesia
انڈونیشیا میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات

By

Published : Aug 24, 2020, 8:01 AM IST

انڈونیشیا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن کے 2037 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 1,53,535ہوگئی ہے۔

انڈونیشیا وزارت صحت نے بتایا کہ 'اس دوران کووڈ۔19سے 86 مریضوں کی موت ہونے سے انڈونیشیا میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑ ھ کر 6680 ہوگئی ہے'۔

اس کے علاوہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2302 مریض پوری طرح سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

انڈونیشیا میں اب تک 1,07,500 لوگ کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ یہ جان لیوا وائرس ملک کے تمام 34 صوبوں میں پھیل چکا ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران انڈونیشیا کی راجدھانی جکارتہ میں 615، مشرقی جاوا میں 279، سنٹرل جاوا میں 188، مغربی کالی منتن میں 81 اور مشرقی کالی منتن میں 80 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

اس کے علاوہ سنٹرل کالی منتن، مشرقی نوسا تنگارا اور جنوب ۔ مغربی سلاویسی میں کورونا انفیکشن کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details