نیپال میں کورونا وائرس ’کووڈ - 19‘ کے 315 نئے کیسزسامنے آنے سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر20،000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
نیپال کی وزارت صحت نے بتایا کہ نیپال میں کورونا انفیکشن کے 20،086 کیسزسامنے آئے ہیں۔ اس ہفتے کے اوائل سے ہی نیپال میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔
وزارت کے ترجمان جاگیشور گوتم نے کہا کہ 'لوگ سماجی فاصلے کے ضابطوں پر عمل نہیں کررہے ہیں اور وہ مذہبی تقاریب اور سیاسی تقریبات میں حصہ لے رہے ہیں ، جس کی وجہ سے کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے'۔