اردو

urdu

ETV Bharat / international

چین میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات

چین میں اب تک 3213 افراد ہلاک اور تقریباً 80860 ہزار متاثر ہوئے ہیں۔

Latest details of Corona virus in China
Latest details of Corona virus in China

By

Published : Mar 16, 2020, 12:48 PM IST

چین میں خوفناک کورونا وائرس سے 14 مزید افراد کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3213 ہو گئی جبکہ 80860 لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں۔

چین کی قومی صحت کمیٹی نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ 'قومی صحت کمیٹی کو ملک کے 31 صوبوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اب تک تقریباً 80866 افراد کے کوروناوائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے اور تقریباً 1316 افراد کی تشخیص کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے'۔

صحت کے حکام کے مطابق صوبہ ہبوئی میں اتوار کو اس وبا سے 14 افراد کی موت اور 16 نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے۔ کمیٹی نے کہا کہ اس دوران 41 نئے مشتبہ کیس سامنے آئے ہیں۔

اس کے علاوہ اتوار کو 838 لوگوں کے ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ سنگین کیس میں گراوٹ دیکھنے کو ملی اور یہ گھٹ کر 3032 رہ گئے۔

ہانگ کانگ میں 84، مکاؤ میں 10 اور تائیوان میں 20 مریضوں کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی تھی۔

قابل غور ہے کہ چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے پاؤں پھیلانے والا جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں دنیا کے مزید ملک آ گئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے درمیان اسے عالمی وباقراردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details