اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا اپڈیٹ: یکم ستمبر تک عالمی سطح پر تازہ ترین تفصیلات

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 62 لاکھ 11 ہزار 796 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار 736 ہو چکی ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Sep 1, 2020, 4:50 PM IST

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 2.54 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اور اس وبا کی زد میں آنے سے اب تک 8.49 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ویڈیو

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا نے دنیا بھر میں 25،405،845 لوگوں کو متاثراور 849،389 افراد ہلاک کیا ہے۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کرکے 6029695 ہوچکی ہے اور اب تک 183،585 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

برازیل جو دنیا کے کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، اب تک اس ملک میں 3،90،8272 افراد وبا کا شکار جبکہ 121،381 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

منگل کے روز ہندوستان میں وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد69921 سے بڑھ کرمجموعی تعداد36،91،167 ہوگئی ہے۔

اسی عرصہ کے دوران 65،081 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 28،39،883 اورمزید 819 متاثرہ افراد کی اموات سے کل تعداد 65،288 ہوگئی ہے۔

روس کوڈ 19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر ہے اور اب تک اس ملک میں 992،402 جان لیوا وبا سے متاثر اور 17،128 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

لاطینی امریکی ملک پیرو میں کورونا کے پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور یہ ملک کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔ اب تک پیرومیں 627،041 افرادجان لیوا وائرس سے متاثر اور 28،788 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اسی کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 627،041اور ہلاک شدگان کی تعداد 14،149 ہوگئی ہے۔

کولمبیا کووڈ ۔19 متاثرہ کیسزکے معاملہ میں میکسیکو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب یہ ملک دنیا میں ساتویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ کولمبیا میں اب تک 607،904 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19،363 ہے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے حالات دن بہ دن بدتر ہوتے جارہے ہیں ۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 599،560 تک جا پہنچی ہے اور 64،414 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

نئے کیسز میں اضافے کے بعد یورپی ملک اسپین اب دنیا میں نویں پوزیشن پر ہے۔ اب تک اس ملک میں 462،858 افراد کورونا وائرس سے متاثراور29،094 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ایک اورلاطینی امریکی ملک چلی کورونا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے لحاظ سے دنیا میں دسویں نمبر پر ہے اور یہاں کورونا وائرس سے 411،726 متاثر اور 11،289 مریض فوت ہوچکے ہیں۔

کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں ارجنٹائنااب دنیا میں گیارہویں نمبر پر ہے ، اس ملک میں کورونا سے 417،735 افراد متاثر اور 8،660 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایران میں اب تک 375،570 افراد اس وبا سے متاثر جبکہ 21،571 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 338،082 ہوگئی ہے اور اس مہلک وبا سے 41،588 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

فرانس نے سعودی عرب کو کورونا متاثرین کے معاملہ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے ، اورفرانس میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 318،986 تک جا پہنچی ہے اور30،640 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

وہیں سعودی عرب میں اب تک 315،772 افراد کورونا وائرس سے متاثر اور3،897 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

بنگلہ دیش نے کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس ملک میں 312،996 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 4،281 افراد وبا کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

پاکستان میں اب تک 295،849 افراد کورونا سے متاثر اور 6،294 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ترکی میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 270،133 ہوگئی ہے اوراب تک 6،370 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں 269،214 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 35،483 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

جرمنی میں اب تک 244،802 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 9،303 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ عراق میں کوروناوائرس نے 234،934 لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے اور 7042 افراد کو ہلاک۔

بیلجیم میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 9،895 ہوگئی ہے ،وہیں کینیڈا میں 9،173 ، انڈونیشیامیں 7،417 ، ایکواڈورمیں 6،556 ، نیدرلینڈ میں 6،252 ، سویڈن میں 5،808 ، مصرمیں 5،421 ، بولیویا میں 5،027 ، چین میں 4،723 ، رومانیہ میں 3،621 ، فلپائن میں 3،558 ، گوئٹے مالامیں 2،760 ، یوکرین میں 2،605 ، سوئٹزرلینڈ میں 2،006 ، پولینڈ میں 2،039 ، پنامہ میں 2002 ، ہونڈوراس میں 1،858 ، پرتگال میں 1،822 اور آئرلینڈ میں 1،777 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details