اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 1 ہزار 783 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 9 ہزار 142 ہو چکی ہے۔

سدف
فسد

By

Published : Jun 4, 2020, 9:24 PM IST

کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 65 لاکھ 73 ہزار 585 ہو چکی ہے۔

متاثرین میں سے 3 لاکھ 88 ہزار 41 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 31 لاکھ 94 ہزار 614 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔

ویڈیو

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 1 ہزار 783 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 9 ہزار 142 ہو چکی ہے۔

بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار 919 ہو چکی ہے۔ 6 ہزار 75 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت کے مختلف ریاستوں میں کورونا کیسز کی تعداد گرافک کی نظر میں

بھارت میں سب سے زیادہ 74 ہزار 860 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 2 ہزار 587 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر دہلی ہے جبکہ فی الحال میزورم میں 14 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details