انڈونیشیا کے مغربی صوبہ جاوا میں مٹی کا تودہ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہوگئی ہے اور 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
انڈونیشیا میں مٹی کا تودہ گرنے سے 13 افراد ہلاک، 18 زخمی مقامی افسران نے اس کی اطلاع دی۔
صوبہ جاوا کے دارالحکومت میں ریلیف اور ریسکیو ایجنسی کے سربراہ دیدان رڈوانسیاہ نے بتایا کہ ملبے سے مزید دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور دن میں ایک بجے تک ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی تھی۔ یہ حادثہ کہانجوآنگ گاؤں میں پیش آیا ہے اور ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔
انڈونیشیا میں مٹی کا تودہ گرنے سے 13 افراد ہلاک، 18 زخمی یہ بھی پڑھیں: ڈبلیو ایچ او نے جموں کشمیر اور لداخ کو نقشے میں الگ رنگ سے نشان زد کیا
انہوں نے بتایا کہ متاثرین میں امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔ مٹی کے تودے گرنے سے ایک پل اور سڑکیں مسدود ہوگئیں ہیں وہیں، حکام ملبے کو ہٹانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
حالیہ دنوں میں موسلادھار بارش اور تیز لہر کے باعث انڈونیشیا کے بیشتر علاقوں میں درجنوں لینڈ سلائیڈنگ اور بڑے پیمانے پر سیلاب آیا ہے۔ 17،000 جزیروں پر مشتمل یہ علاقہ جہاں لاکھوں افراد پہاڑی علاقوں یا ندیوں کے قریب سیلاب کے میدانی علاقوں میں رہتے ہیں۔