عراق کے شمالی علاقے کردستان میں حالیہ دنوں میں کورونا وائرس کے اضافے کے سبب 6 دنوں کے لیے دوبارہ کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
کرفیو کا نفاذ یکم جون سے کیا گیا ہے اور یہ 6 جون کی آدھی رات تک جاری رہے گا۔ اس دوران اسپتالوں اور دوا کی دوکانوں کے علاوہ سب کچھ بند ہو رہے گا۔
خیال رہے کہ گذشتہ 11 مئی کو کردستان خطے میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد لاک ڈاون میں نرمی اختیار کی گئی تھی اور ساتھ ہی کردستان کی سرحدیں بھی کھول دی گئی تھیں، لیکن حالیہ اضافے کے سبب دوبارہ کاروباری مراکز کو بند کرنا پڑا ہے۔