اردو

urdu

ETV Bharat / international

کم جون ان دنیا کے سامنے آئے - kim jong un tours flood damage

گذشتہ ماہ 20 اگست کو شائع ریڈ کراس کے ایک بلیٹن میں کہا گیا تھا کہ اگست کے اوائل میں ہونے والی تیز بارش کے بعد نقصانات کے سبب شمالی کوریا میں بڑے پیمانے پر مدد کی ضرورت ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Sep 12, 2020, 6:44 PM IST

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ ملک کے سربراہ کم جونگ ان نے سیلاب سے ہونے والے نقصان سے متعلق بحالی کے منصوبے کا دورہ کیا ہے۔

ویڈیو

ہفتہ کی دوپہر شمالی کوریائی ٹیلی ویژن نے 12 منٹ لمبی فوٹیج دکھائی، جس میں کم جون ان نے مکانات کی تعمیراتی جگہ کا دورہ کیا اور دھان کے کھیتوں کا بھی معائنہ کیا۔

کم جون ان نے یہ دورہ کب کیا تھا، اس کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے، تاہم یہ دورہ اگست کے اوائل کا بتایا گیا ہے۔

کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی دنوں سے جاری زبردست بارش کے باعث ایک ندی کا نالہ ٹوٹ گیا، جس سے 730 سے ​​زائد واحد منزلہ مکانات اور 600 ہیکٹر دھان کے کھیت زیر آب آگئے اور 179 ہاؤسنگ بلاکس تباہ ہوگئے تھے۔

نیوز ایجنسی نے بتایا کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، اور کم جون نے فوج کو تعمیر نو کا حکم دے دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details